Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / بورڈ امتحانات کے نشانات طلبہ کے تابناک مستقبل کے ضامن

بورڈ امتحانات کے نشانات طلبہ کے تابناک مستقبل کے ضامن

اساتذہ و سرپرست طلبہ پر توجہ دیں ، جلسہ انعامات سے ظفر جاوید و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔20فبروری(سیاست نیوز) سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے سکریٹری ظفر جاوید نے کہاکہ آنے والا ایک مہینہ دسویں جماعت کے طلبہ وطالبات کے لئے بہت قیمتی ہے اس موقع کو غنیمت جان کر تمام طلبہ کڑی محنت کریں اور اپنی تمام تر توجہہ آنے والے بورڈ امتحانات پر مرکوز کرتے ہوئے بہتر نشانات حاصل کریں جو ان کے تابناک مستقبل میںمعاون ومددگار ثابت ہوںگے۔ وہ آج اُردو مسکن خلوت میں سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت سیدعلی چبوترہ اور فلک نمابرانچ اسکولس کے سالانہ جلسہ وتقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔ جناب ولی اللہ وائس چیرمین سوسائٹی ‘ پیر شبیر نقشبندی گورننگ باڈی کونسل رکن سوسائٹی‘ کے علاوہ دیگر نے بھی اس جلسہ سے خطاب کیا۔ جناب ظفر جاوید نے کہاکہ والدین او راساتذ ہ پر بھی اس بات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دسویں جماعت میں زیرتعلیم اپنے بچوں کو زیادہ توجہہ دیں تاکہ مجوزہ امتحانات میںان کا مظاہرہ شاندار ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ سلطان العلوم سوسائٹی کا مقصد معاشرے میں تعلیم کو فروغ دینا ہے او ربہت حد تک سوسائٹی اس کام میں کامیاب بھی ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرانے شہر میںقائم کردہ سوسائٹی کے تمام اسکولس کا مظاہرہ نوے فیصد ہے اور جب تک صدفیصد نتائج ہمیں حاصل نہیںہوجاتے تب تک ہمارا مقصد پورا نہیںہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سلطان العلوم اسکولس میں آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ کے لیے ووکیشنل کورسس کی بھی شروعات کی گئی ہے تاکہ انہیںتعلیم کے ساتھ ہنر مند بھی بنایاجائے ۔ جناب ولی اللہ نے کہاکہ پرانے شہر کے تمام اسکولس کے اساتذہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں میںمزید تعلیمی صلاحیتیں پیدا کریں۔ سید علی چبوترہ اور فلک نما اسکولس کے طلبہ نے پروگرام کے آغاز پرمختلف رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے۔ بعدازاں مہمانوں کے ہاتھوں تحریری وتقریر مقابلوں کے علاوہ کلچرل پروگرام میںنمایاں مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میںانعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔جناب جواد مدنی پرنسپل اسکول نے خیرمقدمی خطاب اور رپورٹ پیش کی۔ نواب اکبر علی خان‘ محمد جعفر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT