Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بورہ بنڈہ میں برقی شاک سے مسلم نوجوان کی موت

بورہ بنڈہ میں برقی شاک سے مسلم نوجوان کی موت

علاقہ میں سنسنی ، برقی بورڈ کی لاپرواہی پر عوام کا احتجاج ، جناب عامر علی خان کا اظہار افسوس و برہمی

علاقہ میں سنسنی ، برقی بورڈ کی لاپرواہی پر عوام کا احتجاج ، جناب عامر علی خان کا اظہار افسوس و برہمی
حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ تاہم اس واقعہ پر برقی عہدیداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ جہاں ایک 35 سالہ نوجوان محمد عمر برقی تار کی زدمیں آکر فوت ہوگئے ۔ یہ واقع شام 5 بجے پیش آیا جس کے بعد بورا بنڈہ اور آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ محمد عمر کے والد ایک مسجد کے امام بتائے گئے ہیں اور ان کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی اطراف و اکناف اور دینی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی اور عوام کی کثیر تعداد ایس آر نگر پولیس اسٹیشن پر جمع ہوگئی ۔ مقامی عوام نے برقی عہدیداروں کی لاپرواہی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا اور برقی ملازمین پر الزام لگایا کہ بارہا شکایتی درخواست دینے کے باوجود بھی برقی ملازمین عوامی شکایتوں کو دور کرنے میں لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں ۔ بالخصوص مسلم بستیوں میں برقی عہدیداروں اور ملازمین مجرمانہ غفلت پائی جاتی ہے ۔

بازاروں اور بستیوں میں ٹرانسفارمرس کے قریب کیلئے عوامی مقامات پر برقی تاروں کی لاپرواہی عوام کی موت کا پروانہ بن گیا ہے ۔ اس واقعہ پر انچارج حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد وائی ایس آر کانگریس پارٹی جناب عامر علی خان نے سخت افسوس کا ا ظہار کیا اور برقی عہدیداروں کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سرکاری مشنری پر الزام لگایا اور کہا کہ ایسی لاپرواہی جو عوامی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے برقی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خاندان کو مدد کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کریں اور فوری طور پر محمد عمر کے افراد خاندان کو ایکس گریشیا کا اعلان کریں ۔ جناب عامر علی خان انچارج حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے برقی عہدیداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسی لاپرواہی کے واقعات کے تدارک کے اقدامات کریں اور سہولیات کو فائدہ بخش انداز میں پہونچائیں ۔

TOPPOPULARRECENT