Saturday , February 24 2018
Home / دنیا / ’’بوسنیا کا قصاب‘‘ نسل کشی کا مجرم عمرقید کی سزاء

’’بوسنیا کا قصاب‘‘ نسل کشی کا مجرم عمرقید کی سزاء

دی ہیگ ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ججس نے آج بوسنیا کے سربیائی کمانڈر راٹکو ملاڈک کو نسل کشی اور جنگی جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزاء سنائی۔ بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل میں بوسنیا کے قصاب کا مقدمہ چل رہا تھا۔ عدالت نے انہیں 10 جرائم کا بشمول نسل کشی، جنگی جرائم، انسانیت سوز جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 1992 تا 1995ء کی جنگ میں ایک لاکھ افراد کا قاتل اور 22 لاکھ افراد کے بے گھر کئے جانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں عمرقید کی سزاء سنائی۔ ان کے یہ جرائم نسلی رقابت کا نتیجہ تھے۔ انہوں نے یوگوسلاویہ کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔ جج الفانس اوری نے جو عدالت کی صدارت کررہے تھے، کہاکہ ان جرائم کے مرتکب ہونے پر چیمبر راٹکوملاڈک کو عمر قید کی سزاء سناتاہے۔

TOPPOPULARRECENT