Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / بوسٹن گرانڈ پری ۔ اسافہ پاویل کو 60 میٹرس کی دوڑ میں دوسرا مقام

بوسٹن گرانڈ پری ۔ اسافہ پاویل کو 60 میٹرس کی دوڑ میں دوسرا مقام

بوسٹن 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق 100 میٹر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جمائیکا کے اسافہ پاویل کو بوسٹن انڈور گرانڈ پری اتھیلیٹ میٹ میں 60 میٹرس کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر اکتفا کرلینا پڑا ۔ امریکہ کے ٹریل کمنس نے اس دوڑ کا خطاب جیتا ہے ۔ کمنس کو فائنل کیلئے دوسرے سست رفتار کوالیفائر قرار دیا گیا تھا تاہم انہوں نے فائنل میں بہترین مظاہرہ کیا اور

بوسٹن 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق 100 میٹر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جمائیکا کے اسافہ پاویل کو بوسٹن انڈور گرانڈ پری اتھیلیٹ میٹ میں 60 میٹرس کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر اکتفا کرلینا پڑا ۔ امریکہ کے ٹریل کمنس نے اس دوڑ کا خطاب جیتا ہے ۔ کمنس کو فائنل کیلئے دوسرے سست رفتار کوالیفائر قرار دیا گیا تھا تاہم انہوں نے فائنل میں بہترین مظاہرہ کیا اور تیزی سے دوڑتے ہوئے 6.51 سکنڈز میں یہ دوری طئے کی اور اول مقام حاصل کرلیا ۔ ورلڈ و اولمپک چمپئن اسافہ پاویل نے 6.52 سکنڈز میں یہ فاصلہ طئے کیا اور وہ دوسرے نمبر پر رہے ۔ امریکہ کے ہی مائیکل راڈجرس کو تیسرا مقام حاصل ہوا

جنہوں نے 6.53 سکنڈز میں یہ دوری طئے کی ۔ کمنس نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ وہ اس مقابلہ کیلئے آنے سے قبل جانتے تھے کہ یہ ایک بہترین مقابلہ ہوگا ۔ وہ صرف اتنا چاہتے تھے کہ ایک اچھی شروعات ہو اور وہ اپنی دوڑ کو جلد مکمل کرلیں۔ کمنس ایک امریکی انڈور و آوٹ ڈور اسپرنٹ رنر اپ ہیں جنہوں نے اولمپک میں 4×100 دوڑ میں سلور میڈل لندن میں حاصل کیا تھا ۔ وہ آئندہ ہفتے نیویارک میں مل روس گیمس میں حصہ لیں گے اور پھر آوٹ ڈور سیزن میں مصروف ہوجائیں گے ۔ پاویل 2005 سے 2008 تک ورلڈ چمپئن رہے تھے اور اس وقت ان کا ریکارڈ یوسین بولٹ نے توڑا تھا ۔ پاویل پر 2013 میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کا الزام تھا اور امتناع عائد کردیا گیا تھا ۔ امتناع گذشتہ سال ختم ہوا ۔ بوسٹن کی دوڑ میں خواتین کے زمرہ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی مچلی لی آہئے نے خطاب جیتا ۔ انہوں نے 7.15 سکنڈز میں یہ دوری طئے کی اور امریکہ کی ٹیانا بارٹولیٹا سے آگے رہیں۔

TOPPOPULARRECENT