Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / بوشارڈزخمی ،آسٹریلین اوپن میں شرکت غیر یقینی

بوشارڈزخمی ،آسٹریلین اوپن میں شرکت غیر یقینی

ٹورنٹو۔6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کینیڈا کی کھلاڑی یوجینی بوشارڈ کولہے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئیں۔ ہوپ مین کپ میں بلجیم کی ایلیس میرٹینز کیخلاف 6-4,6-4 سے شکست کے دوران انہیں فٹنس مسائل درپیش آئے جس پر انہیں کورٹ میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان کی آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی غیر یقینی ہوگئی تاہم ان کا ا صرار ہے کہ زخم سنگین نوعیت کا نہیں ہے۔یاد رہے کہ بوشاڈر کو 2016 سیزن میں شاندار مظاہروں کے بعد اس نوجوان کھلاڑی کو گرانڈ سلام کی دعویدار کے علاوہ نمبر ایک کی دوڑ میں بھی شامل کیا جانے لگے تھا لیکن زخموں کی وجہ سے ان کا کرئیر مثاثر ہواہے۔

TOPPOPULARRECENT