Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بولارم میں پینٹر کا قتل

بولارم میں پینٹر کا قتل

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) بولارم پولیس نے ایک پینٹر کو قتل کرنے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ راکیش ساکن بولارم بازار سکندرآباد کل رات دیر گئے اپنے مکان کے قریب شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا جس کے سبب اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ راکیش آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے بتایا کہ پینٹر کو تیزدھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا جہاں فوت ہوگیا ۔ بولارم پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT