Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بولارم کے قریب اسکیپر لمٹیڈ کے پلانٹ کا آغاز

بولارم کے قریب اسکیپر لمٹیڈ کے پلانٹ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : پالی مرپائپس فٹنگس تیار کرنے والی کمپنی اسکیپر لمٹیڈ نے یہاں بولارم کے قریب اس کے پیداواری یونٹ کا قیام عمل میں لایا ۔ ڈائرکٹر اسکیپر لمٹیڈ دیوش بنسل نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس پلانٹ کے پلمبنگ اور زرعی پائپس دونوں کی سالانہ پیداواری صلاحیت چھ ہزار ٹن ہوگی ۔ انہوں نے بتایا اس پلانٹ کی تیاری کے لیے دس کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ دیوش بنسل نے بتایا اس نئے پلانٹ کے ساتھ اسکیپر پلانٹس کی تعداد پانچ ہوجائے گی جب کہ اس کی جملہ پیداواری صلاحیت 41 ہزار ٹن ہوجائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ تین سالوں ایک لاکھ ٹن کا نشانہ ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT