Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / بولتا سیاست کا آج جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں افتتاح

بولتا سیاست کا آج جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں افتتاح

l سیاست کی ویب سائٹ پر خبروں کی سماعت
l قارئین کو یوم آزادی کا تحفہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست کے ویب سائٹ پر نہ صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا میں قارئین اردو ہندی اور انگریزی خبروں اور خصوصی رپورٹس پڑھتے ہیں ۔ چنانچہ سیاست کے آن لائن قارئین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے ۔ سیاست کی ویب سائٹ پر قارئین اپنے گھروں اور دفاتر میں بیٹھ کر عالمی ، قومی ، علاقائی اور شہروں کی خبروں کے ساتھ ساتھ تفریح وطبع ، تجارت ، سیاسیات ، تعلیمی شعبہ اور دینی امور سے متعلق رپورٹس کا مطالعہ کرتے ہیں ۔ ان کی ویڈیو اور فوٹو گیلری کا بھی بڑے شوق سے مشاہدہ کیا جاتا ہے ۔ قارئین کے اصرار پر ادارہ سیاست نے ’ بولتا سیاست ‘ شروع کیا ہے ۔ ویب سائٹ پر ’ بولتا سیاست ‘ کے ذریعہ نہ صرف آپ خبروں کا مطالعہ کرسکتے ہیں بلکہ خبریں سن بھی سکتے ہیں ۔ 15 اگست کو ملک کی یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر منگل کو صبح 10 بجے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ’ بولتا سیاست ‘ کا آغاز کریں گے ۔ حسن اتفاق سے 15 اگست کو روزنامہ سیاست کی 68 ویں سالگرہ بھی ہے ۔ امید ہے کہ ’ بولتا سیاست ‘ اردو صحافت میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا ۔ بولتا سیاست سافٹ ویر کی تیاری میں ای بھاشا سیٹو کے بانی و ڈائرکٹر رشید احمد کا اہم رول ہے ۔ e Bhasha Setu Languages Services Pvt. Ltd. ایک ٹکنالوجی اسٹارٹ اپ کمپنی ہے ، جو ہندوستان کی تمام اہم زبانوں ہندی ، اردو ، پنجابی ، تلگو ٹامل کے لیے ترجمہ اور لو کلائزیشن کے لیے ٹکنالوجی کی مدد سے لینگویجس سروسیس فراہم کررہی ہے ۔ ہماری سرویس ، جسے ہم ’ ٹکنالوجی اسٹیڈ ہیومن ٹرانسلیشن ‘ کہتے ہیں ، ایڈوانسڈ لینگویج انجینئرنگ ٹکنالوجی کو ہیومن ٹرانسلیشن کی اصلیت سے جوڑتی ہے اور بہترین سرویس فراہم کرتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT