Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بولروں، فیلڈروں نے کمال کیا کے کے آر کی شکست پر وارنر کا تاثر

بولروں، فیلڈروں نے کمال کیا کے کے آر کی شکست پر وارنر کا تاثر

نئی دہلی ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل ایلمنیٹر میں گزشتہ روز دو مرتبہ کے چمپینس کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مقابل اپنی ٹیم کی 22 رنز سے بہ آسانی فتح کیلئے اپنے بولروں اور فیلڈروں کو سراہا ہے۔ یوراج سنگھ کے 30 گیندوں میں 44 رنز کی مدد سے 162/8 اسکور کرنے کے بعد سن رائزرز نے بولنگ اور فیلڈنگ کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے کے کے آر کو 140/8 تک محدود رکھا۔ اس طرح وہ 2013ء میں اپنی شروعات کے بعد سے پہلی بار آئی پی ایل کوالیفائر 2 تک پیشرفت کرگئے۔
کوپا امریکا میں گول لائن ٹکنالوجی
شکاگو ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گول لائن ٹکنالوجی آئندہ ماہ کے کوپا امریکا سنٹناریو میں استعمال کی جائے گی۔ آرگنائزرز نے یہ اعلان کرتے ہوئے ’ہاک ۔آئی‘ کو کیمرہ ریپلے سسٹم کیلئے سپلائر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ دنیا کی 10 ٹاپ رینک والی نیشنل ٹیموں میں سے پانچ اس ٹورنمنٹ میں حصہ لیں گی۔

TOPPOPULARRECENT