Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / بولر بھوونیشور کمار کو قتل کی دھمکیاں

بولر بھوونیشور کمار کو قتل کی دھمکیاں

ممبئی ، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فاسٹ بولر بھوونیشور کمار اور ان کے والد کو میرٹھ میں اراضی کے تنازع پر جان سے مارنے کی مبینہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ پیس بولر کے والد کرن پال سنگھ نے مقامی پولیس تھانے میں اس معاملے پر شکایت درج کرادی ہے۔ انہوں نے اپریل میں بلند شہر ڈسٹرکٹ کے رہائشی رنویر سنگھ سے 80لاکھ میں زمین کا سودا کیا اور رقم انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ تاہم رنویر اراضی ٹرانسفر کرنے کے بجائے قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔بھوونیشورکمار نے اعلیٰ حکام کو اس ضمن میں ایک خط لکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT