Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بولٹ نے 200m دوڑ کا گولڈ بھی جیتا

بولٹ نے 200m دوڑ کا گولڈ بھی جیتا

ریو ڈی جنیرو ، 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس کے 11 ویں روز کی خاص بات جمائیکا کے اتھلیٹ یوسین بولٹ کی 200 میٹر میں تاریخی فتح رہی جو اُن کیلئے ضرور معمول کی بات ہوئی ہوگی لیکن وہاں موجود تماشائیوں نے اُن کو دیکھتے ہی خوشی کا اظہار کیا۔ بولٹ کے ساتھی جمائیکا کے اومار مک لیوڑ نے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے 110 میٹر کی مشکل دوڑ کو 13.05 سکنڈ میں طے کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ان کے مقابلے میں اسپین کے اورلانڈو نے چاندی اور فرانس کے دیمرتی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
٭  کینیا کی خاتون اتھلیٹ فیتھ کیپے گون نے عالمی چمپئن اتھوپیا کے گینزیب ڈیبابا کو 1500 میٹر دوڑ میں شکست دے کر اپنے ملک کیلئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ فیتھ گون نے مقررہ فاصلہ 4.08.92 سکنڈ میں طے کیا، ڈیبابا نے اسی فاصلے کو 4.10.27 میں طے کرکے سلور جیتا۔ امریکا کی جینی سیمپسن برونز میڈل کیساتھ اس طرز میں تمغہ جیتنے والی پہلی امریکی اتھلیٹ بن گئیں۔
٭  میزبان برازیل کیلئے گزشتہ روز خاصا مشکل تھا جہاں انھیں ویمنز فٹ بال اور والی بال کے مقابلوں میں شکست ہوئی لیکن باکسنگ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیابی نصیب ہوئی۔ برازیل کی ویمنز فٹ بال ٹیم کوسیمی فائنل میں سویڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی جہاں دوسال قبل میزبان ملک کے مردوں کی ٹیم کو جرمنی سے اسی مرحلے پر 1- 7سے شرمناک شکست ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT