Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / بولٹ کو اسپورٹس پرسن آف دی ایئر کا ایوارڈ

بولٹ کو اسپورٹس پرسن آف دی ایئر کا ایوارڈ

موناکو ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیبرون جیمس کو شکست دیتے ہوئے ریکارڈ چوتھی مرتبہ اسپورٹس پرسن آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ بولٹ نے اس سے قبل یہ ایوارڈ 2009، 2010 اور 2013ء میں حاصل کیا تھا اور اب چوتھی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے انہوں نے ٹینس لیجنڈس راجرفیڈرر اور سرینا ولیمس کی بھی برابری کرلی ہے۔ بولٹ نے یہ ایوارڈ لیجنڈری مائیکل جانسن کے ہاتھوں سے لیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دوسروں کا ریکارڈ نہ توڑیں جس پر بولٹ نے جواب دیا کہ میں آپ کا ریکارڈ توڑنے پر معذرت خواہ ہوں۔

TOPPOPULARRECENT