Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / بولٹ کی تباہ کن بولنگ ،انگلینڈ 58 رنز پر ڈھیر

بولٹ کی تباہ کن بولنگ ،انگلینڈ 58 رنز پر ڈھیر

آکلینڈ۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ32 رنز پر چھ وکٹ اور ٹم ساؤتھی 25 رن پر چار وکٹ کی تباہ کن اورکیریئر کی بہترین بولنگ پر نیوزی لینڈ نے یہاں پہلے ڈے نائیٹٹسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کو پہلی اننگز میں صرف 58 رنز پر ڈھیرکر دیا۔انگلینڈ ایک وقت اپنے آٹھ وکٹ صرف23 رنز پر گنوا کر ٹسٹ تاریخ میں نیوزی لینڈ کے26 رنز کے سب سے کم اسکور سے آؤٹ ہونے کے خطرے پر تھا لیکن کریگ اوورٹن نے ناٹ آؤٹ 33 رنز بنا کر انگلینڈ کو اس شرمندگی سے بچا لیا۔انگلینڈ کا یہ سال1887 کے بعد ٹسٹ تاریخ کا یہ دوسرا سب سے کم اسکور ہے ۔انگلینڈ کی ٹیم آخری مرتبہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں45 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔انگلینڈ کو ڈھیر کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی 177 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین ناٹ آؤٹ91 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت تین وکٹ پر 175 رن بنا لئے ہیں اور اس کے پاس 117 رنز کی مضبوط برتری ہو گئی ہے ۔ٹام لاتھم نے 26 اور راس ٹیلر نے20 رنز بنائے جبکہ ہینري نکولس نے 24 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور اس نے مہمانوں پر کوئی رحم نہ دکھاتے ہوئے 20.4 اوورس کے کھیل میں صرف 58 رن پر اس کی پہلی اننگز ڈھیرکر دی۔ٹیم کے لئے صرف نویں نمبر کے کھلاڑی کریگ اوورٹن ہی33 رن پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مارک اسٹونمین11 رنز بنا کر دوسرے بڑے اسکورر رہے ۔ٹیم کے یہی دو کھلاڑی دہرے ہندسے تک پہنچ سکے ۔

TOPPOPULARRECENT