Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / بولیویا میں زلزلہ کا شدید جھٹکا، کوئی نقصان نہیں

بولیویا میں زلزلہ کا شدید جھٹکا، کوئی نقصان نہیں

واشنگٹن ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا میں زلزلہ کے جھٹکے نے عوام کو انتہائی خوفزدہ کردیا کیونکہ ریختر پیما پر اس کی شدت 6.8 نوٹ کی گئی۔ تاہم یو ایس جیولوجیکل سروے نے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ زلزلہ کا جھٹکا ملک کے جنوب شرقی علاقہ میں 562 کیلو میٹر کی گہرائی میں محسوس کیا گیا جو پیراگوے کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ دوسری طرف بولیویا کی خانگی سان کیلکسٹو آبزرویٹری نے زلزلہ کی شدت 6.6 بتائی اور یہ بھی بتایا کہ یہ ملک کے کئی علاقوں بشمول لاپاز، کوچابمبا، چوکی ساکا اور تریجا میں بھی محسوس کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT