Monday , October 22 2018
Home / دنیا / بولیویا میں کارنیوال کے مقام پر دھماکہ ، چار ہلاک

بولیویا میں کارنیوال کے مقام پر دھماکہ ، چار ہلاک

لاپاز ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا کے شہر اورورو میں ایک کارنیوال تقریبات کے دوران ہوئے ایک بم دھماکہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کمانڈر فاسٹینو مینڈوزا نے بتایا کہ ایک آلہ جس میں تین کیلو گرام ڈائناسیٹ بھرا ہوا تھا، دھماکہ سے پھٹ گیا جس میں آس پاس کھڑے ہوئے افراد ہلاک ہوگئے جن کی تعداد چار بتائی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 9 بتائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ اس مقام سے بہت قریب رونما ہوا جہاں گذشتہ ہفتہ ایک دیگر دھماکہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ابتداء میں حکومت کے ایک وزیر نے بتایا تھا کہ دھماکہ سڑک پر کاروبار کرنے والے کے گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا تھا۔ بہرحال تین مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ وزیرداخلہ کارلوس رومیرو نے مزید کوئی تفصیلات بتائے بغیر یہ بات کہی۔ کارنیوال تقریبات کے دوران ہزاروں افراد چار کیلو میٹر طویل راستے پر رقص کرتے ہوئے گزر رہے تھے جسے دیکھنے کے لئے نہ صرف مقامی بلکہ بیرونی سیاحوں کی بھی کثیر تعداد وہاں آتی ہے۔ دھماکہ کے بعد اس مقام سے قریب واقع اسکولس اور یونیورسٹی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT