Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / بونال جلوس میں پولیس سے بحث ‘ نوجوان گرفتار

بونال جلوس میں پولیس سے بحث ‘ نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔10 اگست ( سیاست نیوز) بونال جلوس کے دوران پرانے شہر میں ایک نوجوان کی حرکت سے کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی تھی ۔ تاہم اس نوجوان کی حرکت کا پولیس کو ذمہ دار ٹہرایا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بارہ گلی کے علاقہ میں انتظامات کا جائزہ لے رہی پولیس سے اکثریتی فرقہ کا ایک نوجوان الجھ پڑا اور اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ۔ حسینی علم انسپکٹر مسٹر بالاجی سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ نوجوان شرانگیزی کی کوشش میں تھا جس کو پولیس نے فوری حراست میں لے لیا  اور اس کو سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ وہ پولیس سے بحث و تکرار پر اتر آیا اور زبردستی روکنے پر اس نے پولیس پر زدوکوب کا الزام عائد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT