Tuesday , December 11 2018

بوپناجوڑی ڈبلز کے کوارٹر فائنل میںداخل

میلبورن۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا نے مکسڈ ڈبلز میں ہندستانی مہم کو سنبھالتے ہوئے اپنی جوڑی دار ہنگری کی ٹمیا بابوس کے ساتھ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لیا۔ٹورنمنٹ میں مرد ڈبلز میں ہندستانی چیلنج ختم ہونے کے بعد مکسڈ ڈبلز میں بوپنا اکیلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔بوپنا اور ٹمیا کی پانچویں سیڈ جوڑی نے دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کی وانیا کنگ اور کروشیا کے فرینکو اسکوگر کو ایک گھنٹے چار منٹ طویل مقابلے میں آسانی سے 6۔4، 6۔4 سے شکست دے دی۔ہند ہنگری جوڑی نے میچ میں آٹھ ایس اور 21 ونرس لگائے اور 204 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنا سب سے تیز سرو کرتے ہوئے یکطرفہ انداز میں میچ جیتا جبکہ ان کی حریف غیر سیڈ جوڑی چھ میں سے ایک بھی بریک پوائنٹس کو کامیاب نہیں کرسکی۔بوپنا،ٹمیا کے سامنے اب امریکہ کی ابگالي اسپیئرز اور کولمبیا کے جوآن سیبسٹین کوبال کا چیلنج ہوگا جنہوں نے چوتھی سیڈ ہنری کوٹنین اور کوئٹہ پیشچیکے کو 3۔6،6۔3،10۔8 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT