Monday , April 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / بوپنا اور شرن پری کوارٹر فائنل میں

بوپنا اور شرن پری کوارٹر فائنل میں

میلبورن۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور دوج شرن نے سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے آج اپنے جوڑی داروں کے ساتھ مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔بوپنا اور ایڈورڈ راجرویسلین کی 10 ویں سیڈ جوڑی نے ارجنٹینا کے لیونارڈو میئر اور پرتگال کے جوو سوسا کی جوڑی کو راست سٹوں میں 6-2، 7-6 سے شکست دی۔ انہوں نے ایک گھنٹے16 منٹ میں آسانی سے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ میچ میں ہند۔ فرانسیسی کھلاڑیوں نے10 ایس اور حریف ٹیم کے 10 کے مقابلے میں26 ونرس لگائے ۔ انہوں نے سات میں سے دو مرتبہ حریف جوڑی کی سروس بھی توڑی۔بوپنا اور ویسلین کے سامنے تیسرے راؤنڈ میں اب آسٹریا کے اولیور مراچ اور کروشیا کے میٹ پاوچ کی ساتویں سیڈ جوڑی کا چیلنج ہوگا۔ایک دیگر مقابلے میں ہندوستانی کھلاڑی دوج شرن اور امریکہ کے راجیو رام کی 16 ویں سیڈ جوڑی نے دوسرے راؤنڈ میں فابیو فوگنینی اور مارسیلو گرینولرس کی جوڑی کے خلاف پیچھے ہونے کے باوجود زبردست واپسی کرتے ہوئے دو گھنٹے آٹھ منٹ میں 4-6، 7-6، 6-2 سے کامیابی اپنے نام کی۔ہند۔ امریکی جوڑی نے28 ونرس لگائے اور نو میں سے چار بریک پوائنٹس حاصل کیے جبکہ اطالوی۔ہسپانوی جوڑی نے میچ میں چار میں سے تین بریک پوائنٹس حاصل کیے لیکن تین ڈبل فالٹ بھی کئے اور دوسرے سرو پر محض 42 فیصد پوائنٹس ہی لے سکے ۔

TOPPOPULARRECENT