Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوچارڈ اور ڈومنک تھم کو پہلے ہی مرحلہ میں شکست

بوچارڈ اور ڈومنک تھم کو پہلے ہی مرحلہ میں شکست

۔36 ویں سالگرہ منانے والے فیڈرر عوامی دلچسپی کا مرکز

مونٹریال 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) راجر کپ میں مقامی شائقین کی توجہ کا مرکز ایجین بوچارڈ کو پہلے ہی مرحلہ میں کروشیا کی 21 سالہ کوالیفائر کھلاڑی ڈونا وک کے خلاف راست سٹوں میں 6-3, 6-4 کی شکست ہوئی تاہم انہوں نے اس ناکامی کو اپنے ملک کینیڈا کی جانب سے ان سے وابستہ فتوحات کی امیدواروں کو قرار دیا اور کہا کہ راجرس کپ کے پہلے ہی مرحلہ میں ناکامی کی ایک اہم وجہ بحیثیت کینیڈا کی نمبرا یک کھلاڑی مجھ سے وابستہ فتوحات کی امیدوں نے میرے کھیل کو متاثر کیا ہے۔ ان کی حریف کھلاڑی ڈونا پہلی مرتبہ راجر کپ کے اصل ٹورنمنٹ میں شرکت کررہی تھیں تاہم انہوں نے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے راست سٹوں میں کامیابی حاصل کی۔ شکست کے بعد بوچارڈ نے کہا کہ میدان پر پہنچ کر کامیابی حاصل کرنا اور کسی کھلاڑی سے فتوحات کی امید رکھنا دو مختلف چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا اعتماد متزلزل ہے اور میں نے اس مقابلے میں حد سے زیادہ از خود غلطیاں کیں۔ 2014ء میں بوچارڈ شاندار مظاہروں کے ذریعہ عالمی درجہ بندی میں پانچواں مقام حاصل کرلیا تھا اور انہیں گرانڈ سلام خطاب کے لیے دعویدار بھی تصور کیا جارہا تھا لیکن مسلسل ناکامیوں اور ناقص مظاہروں کے بعد اب وہ عالمی درجہ بندی میں 70 ویں مقام پر پہنچ چکی ہیں۔ خاتون زمرے کے دیگر کھلاڑیوں میں ایکترینہ ماکاروا نے چینی کھلاڑی شنگ پنگ کو 6-1, 6-3 سے شکست دی۔ جولیا جورجس کو مقامی کھلاڑی بیلیس کے خلاف پہلا سٹ 6-4 سے اپنے نام کرنے کے باوجود تین سٹوں پر مشتمل اس مقابلے میں شکست ہوئی کیوں کہ دیگر دو سٹوں میں وہ 3-6, 2-6 سے پیچھے رہیں۔ مرد زمرے کے سنگلس مقابلوں میں خطاب کے دعویدار تصور کئے جانے والے ڈومنک تھم کو زیورٹ میان کے خلاف سخت مقابلہ میں 4-6, 7-6(7), 5-7 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ فاتح کھلاڑیوں میں جنوبی افریقی ٹینس اسٹار کیون اینڈرسن شامل ہے جنہوں نے برازیل کے ڈی سیلا کو بآسانی 6-3,7-6(1) سے شکست دی۔ دریں اثناء گزشتہ روز اپنی 36 ویں سالگرہ منانے والے راجر فیڈرر اس ٹورنمنٹ میں رافل نڈال کے ہمراہ دلچسپی کے مرکز ہیں۔

TOPPOPULARRECENT