Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / بوچارڈ نے 80 سالہ کوچ کی خدمات حاصل کرلی

بوچارڈ نے 80 سالہ کوچ کی خدمات حاصل کرلی

ٹورنٹو ۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کینیڈا کی اسٹارٹینس کھلاڑی یوجینی بوچارڈ نے ٹینس کیریئر کی بحالی کیلئے 80سالہ کوچ رابرٹ لنسڈروپ کی خدمات حاصل کرلیں۔ ٹینس کی دنیا میں عروج کی خواہشمند یوجینی کیلی فورنیا میں نئے کوچ کی رہنمائی سے اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں جو پیٹ سمپراس ، مونیکا سیلز ، لینزے ڈیون پورٹ اور ٹریسی آسٹن کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ یوجینی نے بگوٹا کے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی اور وہ یوکرین کیخلاف 21اپریل کوشروع ہونے والے فیڈکپ میں کینیڈا کی نمائندگی کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT