Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / بوڈولیڈر کے قتل کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد یونین کا احتجاج جاری

بوڈولیڈر کے قتل کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد یونین کا احتجاج جاری

گوہاٹی /کوکراجھار۔26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے آل بوڈو میناریٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر رفیق الاسلام کی ہلاکت کے کیس کو سی بی آئی کے حوالے کردیا ہے ۔ جب کہ یونین نے قاتلین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کوکرا جھار میں احتجاج منظم کیا ۔ ریاستی حکومت کے بیان میں بتایا گیا کہ سی بی آئی کو جانچ کی حوالگی کا اقدام مرکز سے حکومت آسام کی درخواست پر کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں مرکز نے گذشتہ روز اعلامیہ جاری کردیا ۔ یونین کے جنرل سکریٹری شاہ کمال نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سی بی آئی تحقیقات کا خیرمقدم ہے لیکن یہ انکوائری بہت پہلے شروع ہوجانا چاہیئے تھا ۔

TOPPOPULARRECENT