Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوڈوکان کراٹے کلب کی گوا کے ایونٹ میں شرکت

بوڈوکان کراٹے کلب کی گوا کے ایونٹ میں شرکت

حیدرآباد ، 9 ڈسمبر (پریس نوٹ) بوڈوکان اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل کی 20 رکنی کراٹیکاز ٹیم گوا میں 9 تا 11 ڈسمبر اوپن انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شپ میں تلنگانہ اسٹیٹ کی نمائندگی کررہی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جو شوٹوکان ریو شیڈو کراٹے ڈو فیڈریشن انڈیا کے زیراہتمام سیاگ انڈو اسٹیڈیم پانہ جیم گوا میں منعقد کیا جارہا ہے۔ بوڈوکان ٹیم کے کوچ محمد رضی الدین شاہد (اسٹیٹ کراٹے کوچ) اور منیجر محمد تقی الدین سبحان مسابقتی ارکان کے ہمراہ ہیں۔ بوڈوکان ٹیم کے کراٹیکاز میں VIP انٹرنیشنل اسکول، جسارت مشن اسکول اور دیگر اسکولس و کالجس کے طلبا و طالبات شامل ہیں۔ یہ کراٹیکاز صدر تلنگانہ کراٹے اسوسی ایشن گرانڈ ماسٹر اسٹار کراٹے کلب محمد صلاح الدین جاوید کی نگرانی میں ٹریننگ پائے ہیں۔ وہ گوا ایونٹ میں وزن کے مختلف زمروں میں کتاس اور کراٹے فائٹ کے مقابلوں میں اعلیٰ سطح کی مسابقت میں حصہ لیں گے۔ یہ بات نمایاں ہے کہ ایشیا کے مختلف ملکوں کے کراٹیکاز بھی ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے ہیں۔

 

باکسنگ : دیویندرو، منوج کامیاب
گوہاٹی ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمز کی میڈل یافتہ جوڑی منوج کمار اور دیویندرو سنگھ نے نیشنل مینس باکسنگ چمپئن شپس کے آج یہاں دوسرے وزن کے اپنے زمروں میں کامیابی درج کرائی۔ آج زائد از 100 مقابلے منعقد کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT