Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / بوکوحرام پر زائداز 1000 بچوں کے اغواء کا الزام

بوکوحرام پر زائداز 1000 بچوں کے اغواء کا الزام

لاگوس ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ نائجیریا میں چبوک اغواء کے چار سال مکمل ہونے والے ہیں، یونیسیف نے آج اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 2013ء سے جہادی گروپ بوکوحرام نے اب تک 1000 بچوں کا اغواء کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں یونیسیف نے کہا کہ شمال مشرقی نائجیریا سے بوکوحرام نے اب تک زائد از 1000 بچوں کا اغواء کیا ہے جن میں 276 ایسی طالبات بھی ہیں جنہیں 2014ء میں چبوک مستقر میں واقع ان کے اسکولوں سے اغواء کیا گیا تھا۔ نائجیریا میں یونیسیف کے نمائندہ محمد ملک فال نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT