Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / بوکوحرام پر سلامتی کونسل کی پابندیاں نافذ

بوکوحرام پر سلامتی کونسل کی پابندیاں نافذ

نیویارک ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نائجیریا میں سرگرم اسلامی شدت پسند تنظیم بوکوحرام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس دہشت گرد تنظیم کو اسلحے کی ترسیل کی بندش اور اس کے اثاثے منجمد کرنے جیسے عالمی اقدامات کا سامنا کرنا ہوگا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے بوکوحرام پر یہ پابندیاں ایسے وقت میں نافذ کی گئی ہیں، جب نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ہزاروں افراد نے صدارتی محل کے باہر مظاہرہ کیا اور ’’ہماری لڑکیاں واپس لاؤ‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ یہ مظاہرین گزشہ ماہ سے اغوا شدہ لڑکیوں کی بازیابی کیلئے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دے رہے تھے۔ بوکوحرام کے قبضے میں ایک اسکول کی 200 سے زائد طالبات ہیں، جنہیں اس تنظیم نے اپریل میں اغوا کر لیا تھا۔ سلامتی کونسل کی طرف سے بوکرحرام پر پابندیوں کا امریکہ نے خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے بوکوحرام کو اسلحے کی ترسیل پر پابندی کے ساتھ ساتھ اس کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان تو کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT