Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / بوکوحرام کی قید سے 800 یرغمالوں کی رہائی

بوکوحرام کی قید سے 800 یرغمالوں کی رہائی

لاگوس ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریائی افواج نے بوکوحرام اسلامی جنگجوؤں کی قید سے کم و بیش 800 افراد کو رہا کروایا۔ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں واقع بیشتر مواضعات ایسے ہیں جہاں بوکوحرام نے ان افراد کو قیدوبند کی صعوبتوں میں مبتلا کردیا تھا۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق بورنو اسٹیٹ کے کوسوما موضع میں 520 یرغمالوں کو رہا کروایا گیا ہے جس کیلئے بوکوحرام جنگجوؤں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی ہوئی تھی۔ 309 دیگر یرغمالوں کو 11 مختلف مواضعات سے آزاد کروایا گیا۔ فوجی ترجمان سنی عثمان نے کہا کہ فوج نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالابلگے جنرل علاقہ سے بوکوحرام کے جنگجوؤں کو پسپا کردیا۔ علاوہ ازیں تین اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرتے ہوئے ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ دوسری جھڑپ کے دوران پیش آیا جبکہ فوج کے پہلے حملے میں 22 ’’دہشت گردوں‘‘ کو گرفتار کیا گیا۔ یاد رہیکہ فوجی آپریشن اسی روز انجام دیا گیا جس دن بوکوحرام نے 16 خواتین کو جن میں دو نابالغ لڑکیاں بھی تھیں، کو پڑوسی آدموا اسٹیٹ سے اغواء کیا تھا۔ آدموا اسٹیٹ پولیس ترجمان عثمان ابوبکر نے بتایا کہ پولیس کو 14 خواتین اور 2 لڑکیوں کے اغواء کی خبر ملی تھی اور اغواء کرنے والے بوکوحرام جنگجوؤں کے سواء کوئی اور نہیں ہوسکتے۔

TOPPOPULARRECENT