Thursday , December 13 2018

بوکوحرام کے حملہ میں زندہ بچ جانے افراد پہاڑوں پر پھنس گئے

میدوگوری(نائجریا) 10اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) نائجریا کے شورش زدہ شمالی علاقہ میں اپنے قصبہ پر بوکوحرام کے حملہ سے بچ کر فرار ہوجانے والے سینکڑوں افراد قریبی پہاڑ پر پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن ان کے پاس غذا کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ایک کاشتکار نے جس کا تعلق قصبہ گوزا سے ہے کہا کہ ہم سب پریشان ہیں ‘ ہمیں مدد کی ضرورت ہے ۔ گذشتہ چار دن سے ہم فاقے

میدوگوری(نائجریا) 10اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) نائجریا کے شورش زدہ شمالی علاقہ میں اپنے قصبہ پر بوکوحرام کے حملہ سے بچ کر فرار ہوجانے والے سینکڑوں افراد قریبی پہاڑ پر پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن ان کے پاس غذا کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ایک کاشتکار نے جس کا تعلق قصبہ گوزا سے ہے کہا کہ ہم سب پریشان ہیں ‘ ہمیں مدد کی ضرورت ہے ۔ گذشتہ چار دن سے ہم فاقے کررہے ہیں اور صرف جنگلی پھلوں سے پیٹ بھر رہے ہیں۔ مشتبہ بوکوحرام کے بندوق برداروں نے قصبہ پر حملہ کیا تھا جس میں کئی افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد فرار ہوکر کیمرون کی سرحد پر پہاڑوں میں پناہ گزین ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT