Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / بوکوحرام کے حملے میں سینکڑوں اموات کا اندیشہ

بوکوحرام کے حملے میں سینکڑوں اموات کا اندیشہ

میدوگوری (نائیجیریا)، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے چار دیہاتوں میں مشتبہ بوکوحرام حملہ میں سینکڑوں اموات کا اندیشہ ہے، ایک مقامی قانون ساز اور مکینوں نے آج یہ بات کہی۔ بندوق برداروں نے جو ملٹری یونیفارم میں ملبوس تھے، منگل کو دیر گئے بورنو ریاست کے گووزا ضلع میں گوشے، اتاگارا، اگاپلوا اور اگنجارا دیہات پر حملہ کرتے

میدوگوری (نائیجیریا)، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے چار دیہاتوں میں مشتبہ بوکوحرام حملہ میں سینکڑوں اموات کا اندیشہ ہے، ایک مقامی قانون ساز اور مکینوں نے آج یہ بات کہی۔ بندوق برداروں نے جو ملٹری یونیفارم میں ملبوس تھے، منگل کو دیر گئے بورنو ریاست کے گووزا ضلع میں گوشے، اتاگارا، اگاپلوا اور اگنجارا دیہات پر حملہ کرتے ہوئے کئی مکانات، چرچس اور مساجد کو تباہ کردیا اور مکینوں کو ہلاک کیا جو تشدد کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔

بعض کمیونٹی قائدین نے ان حملوں میں اموات کی تعدادکو 400 تا 500 تک بتایا لیکن اس دعویٰ کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی کیونکہ اس علاقہ میں مواصلات کا ناقص نظام ہے اور وہاں تک ایمرجنسی خدمات کی رسائی میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔ اگر تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ حملہ اسلام پسندوں کی پانچ سالہ شورش پسندی میں مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ 5 مئی کو جب عسکریت پسندوں نے قریبی ٹاؤن کا محاصرہ کرلیا تھا تو زائد از 300 ہلاکتیں پیش آئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT