Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / بوکوحرم کے ہاتھوں 29 افراد ہلاک

بوکوحرم کے ہاتھوں 29 افراد ہلاک

لاگوس ۔ 28 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا میں عیسائیوں کی چوٹی کانفرنس پر حملہ کرتے ہوئے بوکوحرم کے انتہا پسندوں نے 29 افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ یہ اس کا تازہ ترین حملہ تھا۔ اب تک بوکو حرم کے ہاتھوں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نائجیریا کے قائد کا دورہ کیمرون ، بوکوحرم کے حملے
لاگوس ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے نئے صدر محمدو بخاری کیمرون کے اپنے اولین سرکاری دورہ کیلئے تیار ہیں جس کا آغاز کل سے ہوگا۔ دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دور کرنا اور کثیر قومی فوج کی مدد کرنا ہے جو بوکوحرم کی شورش پسندی کے مقابلہ کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ بوکوحرم کے حملے اب سرحدوں کے پابند نہیں رہے۔ نائجیریا اور ومالیہ کے بعد کیمرون کو بھی بوکوحرم کے حملوں کا سامنا ہے۔ طویل عرصہ سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتکاری متوقع تھی۔ محمدو بخاری 8 ہفتے قبل پڑوسی ممالک نائجیر اور چاڈ کا دورہ کرچکے تھے اس لئے کیمرون بھی ان کے دورہ کا منتظر تھا۔ نائجیر اور چاڈ نے بھی بوکوحرم کے خلاف کثیر قومی فوج میں اپنے سپاہی روانہ کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT