Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / بوکو حرام نے کیمرون سے 135 افراد کا اغواء کرلیا

بوکو حرام نے کیمرون سے 135 افراد کا اغواء کرلیا

یوانڈے 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام کے مشتبہ اسلام پسندوں نے ایک موضع  پر دھاوا کرکے 135 افراد کا اغواء کرلیا جو کیمرون کے جنوبی علاقہ میں واقع ہے۔ افراتفری میں 8 افراد کی موت واقع ہوگئی۔ موضع چکاری میں صبح کی اولین ساعتوں میں یہ دھاوا کیا گیا جو دراصل پڑوسی ملک نائجیریا میں بوکوحرام کا گڑھ ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں کیمرون عسکریت پسندوں کے تشدد کا نشانہ بنتا رہا ہے اور یہ دھاوا ایک ایسے وقت کیا گیا جب گنی نے بوکوحرام کے خلاف لڑائی میں علاقائی تعاون کی پیشکش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT