Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / بوکو حرام نے 13 یرغمالیوں کو حکومت کے حوالہ کیا

بوکو حرام نے 13 یرغمالیوں کو حکومت کے حوالہ کیا

میدوگوری، 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے نائجیریا کے حکام سے بات چیت کے بعد 13 یرغمالیوں کو آزاد کر دیا ہے ۔صدر کے دفتر نے کل یہ اطلاع دی۔یرغمالیوں میں سے تین میدوگوري یونیورسٹی کے لیکچرر ہیں۔ تینوں کا شمال مشرقی بورنو صوبے سے جولائی 2017 کو تیل کی تلاش کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 10 خاتون پولیس افسران ہیں جن کے قافلے کو گزشتہ ماہ اجتماعی طور پر اغوا کر لیا گیا تھا۔صدارتی محل کے ترجمان نے اپنے ای میل بیان میں کہا”یہ رہائی صدر محمد بوہاري کی ہدایات اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی ) کی مدد سے کئی دور کی بات چیت کے بعد ہی ممکن ہو پائی”۔ آئی سی آر سی نے کہا کہ اس نے یرغمالیوں کی رہائی میں غیر جانبدار ثالث کا کردار نبھایا۔آئی سی آر سی کے ایک بیان میں کہا گیا، آئی سی آر سی کسی بھی بات چیت میں شامل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔ مسلح م باغیوں نے آئی سی آر سی کے نمائندوں کو 13 یرغمالیوں کو سونپے جنہیں نائجریائی حکام تک پہنچا دیا گیا”۔

TOPPOPULARRECENT