Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / بوکو حرام کیساتھ جھڑپ، نائجیریا میں 100افراد ہلاک

بوکو حرام کیساتھ جھڑپ، نائجیریا میں 100افراد ہلاک

ابوجہ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں فوج اور بوکو حرام کے مابین ایک جھڑپ میں زائد از 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں اُس وقت ہوئیں، جب فوج نے مشرقی ریاست بورنو کے ایک شہر کو بوکو حرام کے شدت پسندوں سے آزاد کرانے کیلئے کارروائی کی۔ مہلوکین میں عام شہریوں کی تعداد تقریباً 100ہے جبکہ متعدد فوجی بھی مارے

ابوجہ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں فوج اور بوکو حرام کے مابین ایک جھڑپ میں زائد از 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں اُس وقت ہوئیں، جب فوج نے مشرقی ریاست بورنو کے ایک شہر کو بوکو حرام کے شدت پسندوں سے آزاد کرانے کیلئے کارروائی کی۔ مہلوکین میں عام شہریوں کی تعداد تقریباً 100ہے جبکہ متعدد فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ شمالی نائجیریا میں بوکو حرام کی کارروائیوں میں اس سال اب تک تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 2013ء کے وسط سے یہ تنظیم زیادہ تر سرکاری افسران اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مشرقی یوکرین میں روسی امدادی قافلے کا داخلہ مشروط
کیف ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے حکام نے امدادی سامان سے لدے روسی قافلے کے مشرقی یوکرائن میں داخلے کو مشروط کر دیا ہے۔ کییف حکام کے بقول روسی امدادی سامان صرف ریڈ کراس کے نگرانی میں ہی یوکرائن میں داخل ہو سکتا ہے اور روسی ٹرکوں کو حفاظتی چوکیوں سے گزرنا پڑے گا۔ دوسری جانب روسی وزیر خا رجہ سیرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امدادی سامان کو یوکرائن کے ٹرکوں میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ روس امداد کے بہانے مشرقی یوکرائن پر چڑھائی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ لوہانسک اور ڈونیٹسک پر روس نواز باغیوں کا کنٹرول ہے۔

TOPPOPULARRECENT