Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / بوکو حرام کی دو خواتین کا خودکش حملہ

بوکو حرام کی دو خواتین کا خودکش حملہ

گامبارو ۔12 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک نائجر کے سرحدی شہر دِفّا میں بوکو حرام کی دو خواتین نے خودکش حملہ کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق یہ حملہ چاڈ کی فوج کی طرف سے کل جاری کردہ اس بیان کے کچھ دیر بعد ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نائجیریا کے شہر گامبارو میں ایک جھڑپ کے دوران بوکوحرام کے 13 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ نائج

گامبارو ۔12 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک نائجر کے سرحدی شہر دِفّا میں بوکو حرام کی دو خواتین نے خودکش حملہ کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق یہ حملہ چاڈ کی فوج کی طرف سے کل جاری کردہ اس بیان کے کچھ دیر بعد ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نائجیریا کے شہر گامبارو میں ایک جھڑپ کے دوران بوکوحرام کے 13 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ نائجر اور کیمرون کے ساتھ ملنے والے نائجیریا کے سرحدی علاقے میں تازہ جھڑپیں علاقائی فورسز کی طرف سے بوکوحرام کے خلاف تازہ کارروائی کے بعد شروع ہوئی ہیں، جس کا مقصد اس شدت پسند تنظیم کو چاڈ جھیل کے ارد گرد کے علاقوں سے باہر نکالنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT