Friday , November 24 2017
Home / دنیا / بوکو حرام کی طرف سے اغوا کی گئی 219 لڑکیوں میں سے ایک ملی

بوکو حرام کی طرف سے اغوا کی گئی 219 لڑکیوں میں سے ایک ملی

جوہانسبرگ، 19 مئی (یو این آئی)نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے دو سال پہلے جن 219 لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا ان میں سے ایک لڑکی مل گئی ہے ۔ فوج اور مقامی کارکنوں کے مطابق، لڑکی کا نام امینہ علی نکیئي ہے اور وہ چبوک کے ایک اسکول میں پڑھتی تھی۔ اسی اسکول پر بوکو حرام کے دہشت گردوں نے دو سال قبل حملہ کر دیا تھا اور امینہ سمیت 219 لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا۔ ڑکی کے ملنے کی اطلاع اس کے چچا نے دی۔ امینہ ان 219 لڑکیوں میں سے پہلی لڑکی ہے جو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہو پائی ہے ۔ مقامی رہنما پوگو بترس نے کہا کہ فوج نے منگل کی رات کو شمال مشرقی علاقے کے اندرونی حصوں میں سنبسا جنگل میں بوکو حرام کے خلاف مہم چلائی تھی، ہو سکتا ہے کہ کچھ اور لڑکیوں کو بھی آزاد کرایا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکام کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی شناخت کو یقینی بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT