Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / بوکو حرام کے بازار پر حملے، درجنوں ہلاک

بوکو حرام کے بازار پر حملے، درجنوں ہلاک

مینوک۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بوکوحرام نے حالیہ ہفتوں میں نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی قصبوں اور دیہات پر قبضہ کرلیا ہے۔ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق بوکو حرام کے جنگجوؤں نے شمال مشرقی نائیجیریا میں واقع قصبے مینوک کے بازار میں حملہ کرکے درجنوں افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ بندوق بردار شدت پسندوں نے مصروف بازار پر اُس وقت

مینوک۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بوکوحرام نے حالیہ ہفتوں میں نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی قصبوں اور دیہات پر قبضہ کرلیا ہے۔ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق بوکو حرام کے جنگجوؤں نے شمال مشرقی نائیجیریا میں واقع قصبے مینوک کے بازار میں حملہ کرکے درجنوں افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ بندوق بردار شدت پسندوں نے مصروف بازار پر اُس وقت حملہ کیا، جب لوگ جمعہ کے دن کھانے پینے کی اشیاء خرید رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد معلوم نہیں ہوسکی، تاہم بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 30 کے قریب افراد مارے گئے ہیں۔ بوکو حرام نے حالیہ ہفتوں میں نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی قصبوں اور دیہات پر قبضہ کرلیا ہے۔ 2009ء میں مسلح بغاوت کے آغاز کے بعد سے نائیجیریا کی حکومت بوکو حرام پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ خبردار کیا گیا ہے کہ نائیجیریا کا شمال مشرقی علاقہ حکومت کے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے، جس سے وہاں انسانی بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ حملے کے بعد بہت شہری مینوک سے بھاگ کھڑے ہوئے، جس سے اس واقعہ کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ خبر رساں ادارہ ’رائیٹرس‘ نے دو سکیوریٹی ذرائع کے حوالہ سے کہا ہے کہ اس واقعہ میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 13 حملہ آور بھی شامل ہیں۔ ایک سکیوریٹی اہلکار نے بتایا کہ 13 دہشت گرد بھی مارے گئے اور کچھ ایسے حملہ آور فرار ہوگئے جنھیں گولیاں لگی تھیں، ان کی تلاش جاری ہے۔ ایک شخص نے بتایا کہ افراتفری کے عالم میں بھاگتے ہوئے کچھ لوگ اُن گاڑیوں کی زد میں آکر مارے گئے جن میں بیٹھ کر لوگ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT