بوگس راشن کارڈس کی تنسیخ پر زور

بانسواڑہ ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ منڈل پریشد میں منڈل صدر ریشما بیگم کی قیادت میں ہمارا منڈل ہمارا منصوبہ پروگرام کے تحت وزیر ریاستی زراعت مسٹر پوچا رام سرینواس ریڈی حصہ لیتے ہوئے انہوںنے زیڈ پی ٹی سی اور یم پی ٹی سی و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق معمرین اور بیواوں کو ماہانہ ایک ہزار روپئے معزورین کو ما

بانسواڑہ ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ منڈل پریشد میں منڈل صدر ریشما بیگم کی قیادت میں ہمارا منڈل ہمارا منصوبہ پروگرام کے تحت وزیر ریاستی زراعت مسٹر پوچا رام سرینواس ریڈی حصہ لیتے ہوئے انہوںنے زیڈ پی ٹی سی اور یم پی ٹی سی و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق معمرین اور بیواوں کو ماہانہ ایک ہزار روپئے معزورین کو ماہانہ 1500 روپئے وظیفہ دیا جائیگا ۔ عنقریب دسہرہ تہوار سے عمل آوری کی جائیگی ، مسٹر پوچارام نے کہا کہ ہمارا منڈل ، ہمارے منصوبے پروگرام کے تحت منڈل کے تمام مواضعات میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے پینے کے پانی ، برقی سربراہی کے علاوہ بی ٹی روڈ سی سی روڈ ، ڈرین ، کو مکمل کیا جائیگا ۔ بیشتر علاقوں میں بنیادی سہولتیں جیسے پانی ، برقی سربراہی کے علاوہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ گندگی ہو، فوری صفائی کرنے اور عوام کو صاف و شفاف اور بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کا منتخبہ نمائندوں کو مشورہ دیا ۔ ریاستی وزیر زراعت پوچارام نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی کیلئے بوگس راشن کارڈس کی تنسیخ بھی ضروری ہے ۔ اس طرح سے بوگس راشن کارڈس کو جلد سے جلد عہدیداروں کے پاس جمع کروانے کی ہدایت دی اور آخر میں بھی کہا کہ غیرقانونی طور پر لوگوں نے خشک اراضیات کو قبضہ میں لیا ہے اس کی تحقیق کرواتے ہوئے ان اراضیات کو حکومت کے قبضہ میں لیتے ہوئے ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT