Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بوگس ووٹوں کی روک تھام ضروری : ایم بی ٹی

بوگس ووٹوں کی روک تھام ضروری : ایم بی ٹی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : قائد مجلس بچاؤ تحریک جناب ایم اے حبیب انچارج ریاست نگر ڈیویژن نے ریاستی الیکشن کمیشن مسٹر وی ناگی ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ ڈیویژن کی ووٹر لسٹ میں کم و بیش 5 ہزار بوگس ناموں کے اندراج پر مشتمل ایک تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کی اور کہا کہ مقامی جماعت مجلس اس گھناونی سازش کے تحت اپنی کامیابی کو یقینی بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مجلس بچاؤ تحریک گذشتہ 2004 ء ، 2009 اور 2014 کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر حلقہ حیدرآباد پارلیمنٹ کی مکمل ووٹرس لسٹ میں موجود کم و بیش ایک لاکھ 25 ہزار ناموں کی باضابطہ نشاندہی کرواچکی ہے جب کہ ہائی کورٹ میں مقدمہ بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ ریاست میں بالخصوص شہر حیدرآباد میں مسلسل غیر جمہوری انداز میں انتخابات کروائے جارہے ہیں  جونامناسب عمل ہے ۔ جناب ایم اے حبیب نے مسٹر وی ناگیندر ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ ووٹرس لسٹ کو صاف و شفاف بناتے ہوئے پولنگ بوتھس پر سی سی کیمروں کی تنصیب عمل میں لانے کے لیے احکامات صادر کریں ۔
بعد ازاں انہوں نے مسٹر ایم اشوک کمار سکریٹری اسٹیٹ الیکشن کمیشن سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر دیگر قائدین ایم بی ٹی بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT