بپلب دیب کا آج چیف منسٹر تریپورہ کی حیثیت سے حلف

اگرتلہ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بپلب دیب کل آسام رائفلس گراؤنڈ میں چیف منسٹر تریپورہ کی حیثیت سے حلف لیں گے جوکہ شمال مشرقی ریاست میں بی جے پی کی پہلی حکومت ہوگی۔ 48 سالہ دیب نے 6 مارچ کو گورنر تریپورہ سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت سازی کے لئے دعویداری پیش کی تھی۔ جس کے بعد گورنر نے اُنھیں حکومت سازی کے لئے مدعو کیا تھا۔ بی جے پی نے پیپلز فرنٹ آف تریپورہ کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے بائیں بازو کے 25 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی تھی۔ 60 رکنی اسمبلی میں بی جے پی نے مجموعی طور پر 35 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اُس کے اتحادی آئی پی ایف ٹی نے 8 نشستیں حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT