Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بچوں اور حاملہ خواتین کو خسرہ اور روبیلا خوراک دینے کا مشورہ

بچوں اور حاملہ خواتین کو خسرہ اور روبیلا خوراک دینے کا مشورہ

انسداد مہلک امراض کے لیے حکومت کی مہم ، کئی مقامات پر کیمپس کا قیام
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ملک میں خسرہ ، روبیلا ایک متعدی مرض اختیار کرچکا ہے جو وائرس کی وجہ سے پھیلتا ہے ۔ اس کی علامات خسرہ جیسی ہی ہوتی ہے اور یہ مرض لڑکپن سے لے کر عمر رسیدہ افراد کو متاثر کرتا ہے اگر اسی وقت کوئی خاتون حمل کے ابتدائی مرحلہ میں ہوتی ہو اور وہ اس سے متاثر ہوجائے تو اسے سی آر ایس ہوسکتا ہے جو کہ اس کے جنس اور نوزائیدہ بچہ کے لیے موذی ثابت ہوگا ۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس متعدی مرض کو تلنگانہ سے ختم کرنے کے لیے محکمہ صحت و خاندانی بہبود حکومت تلنگانہ نے وزارت صحت و خاندانی بہبود حکومت ہند کے تعاون سے 17 تا 27 اگست ریاست بھر کی عوام میں شعور بیداری پروگرامس منعقد کرے گی ۔ یہ بات آج محمد قاسم ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ، مسٹر گیانا پرکاش ، محترمہ پدما جا اور محترمہ لکشمی GWSA پروگرام آفیسر نے آج اخباری نمائندوں کو بتائی ۔ مرکزی حکومت قومی مہم کے تحت خسرہ اور روبیلا کے تئیں عوام کو تحفظ اور ان کی صحت کی نگہداشت کے لیے اس ٹیکہ کو اسکولس ، کالجس اور آوٹ رینج مرکز میں منعقد کررہی ہے ۔ اس لیے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں جن کی عمریں 9 ماہ سے 15 سال عمر تک کی ہیں انہیں یہ ٹیکہ ضرور لگوائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں ریاست تلنگانہ کے 6 اضلاع عادل آباد ، کھمم ، محبوب نگر ، رنگاریڈی ، حیدرآباد ، نلگنڈہ کو شامل کیا گیا ہے ۔ مہم کے دوران ٹیکہ لگوانے کیلئے گھر گھر اور مراکز کیلئے تربیت یافتہ کارکن کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT