Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / بچوں میں عصری تعلیم وقت کا اہم تقاضہ

بچوں میں عصری تعلیم وقت کا اہم تقاضہ

اسلامی تعلیمات پر مبنی نظموں کی کتاب کا رسم اجراء، جناب زاہد علی خاں کا خطاب
حیدرآباد۔/17مارچ، ( پریس نوٹ ) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر انچیف روز نامہ ’سیاست‘ کے ہاتھوں نونہالوں کیلئے اسلامی تعلیمات پر مبنی انگریزی نظموں کی کتاب Islamic Rhymes For Kindergarten کا رسم اجراء دفتر روز نامہ سیاست میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انگریزی زبان کے شاعر و مضمون نگار محمد اکبر علی خان جن کی 60انگریزی نظمیں بین الاقوامی اخبارات میں چھپ چکی ہیں نے کہا کہ عصری تعلیم وقت کا تقاضہ ہے اور موجودہ دور میں والدین کا رجحان انگریزی عصری تعلیم پر ہے تاکہ ان کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے سماج میں اپنا بہتر مقام بناسکیں تاہم تعلیم کے ساتھ ہی بچوں کو اسلامی تعلیمات جس میں اخلاقی تعلیم ایک اہم حصہ ہے کا موجودہ عصری تعلیم میں کہیں کوئی ذکر نہیں۔ جس کے باعث تعلیم یافتہ افراد اعلیٰ ڈگریوں اور سماجی مقام حاصل کرنے کے باوجود اخلاقی طور پر ناخواندہ فرد سے کسی طور کم نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود تعلیم یافتہ افراد کی تعداد میں اضافہ کے سماجی برائیوں میں کوئی کمی واقع نہیں آئی بلکہ تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ جبکہ بچوں کیلئے موجودہ انگریزی نصابی کتاب میں دی گئی نظمیں یہود و نصاریٰ کی تعلیمات اور لایعنی باتوں پر تیار کی گئی ہیں جو پچھلے پچاس ساٹھ سال سے رائج ہیں جس میں اخلاقی تعلیم کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب واحد علی خان ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر مختار احمد فردین اور مصنف کتاب جناب محمد اکبر علی خان، ڈاکٹر محمد ناظم علی کی موجودگی میں اس کتاب کا رسم اجراء کیا گیا۔تبادلہ خیال مصنف کتاب جناب اکبر علی آئندہ کے لائحہ عمل کے ساتھ اخلاقیات اور زیادہ کام کرنے پر توجہ مبذول کروائی۔

TOPPOPULARRECENT