Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / بچوں میں کینسر کی بیداری کیلئے حیدرآبادمیں واک

بچوں میں کینسر کی بیداری کیلئے حیدرآبادمیں واک

حیدرآباد24ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )بچوں میں کینسر کی بیداری کے لئے امان شاہ فاونڈیشن فار چائلڈ کیر کی جانب سے شہر حیدرآباد کے کاسو برہمانند ریڈی پارک سے آج صبح واک کا اہتمام کیا گیا جسے گولڈن واک کا نام دیا گیا۔اس میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرس اور دیگر افراد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں میں کینسر کی ابتدائی علامات پر ہی صحیح معنوں میں تشخیص ضروری ہے جس سے بہتر علاج ممکن ہوسکتا ہے۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ ضعیف افراد نے بھی اس واک میں شرکت کی۔شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر بچوں میں کینسر سے متعلق بیداری کی ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ کینسر ایک تکلیف دہ سچ ہے ۔ستمبر کینسر کی بیداری کا اہم مہینہ ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاونڈیشن کی رکن دیپتی نے کہاکہ چھوٹے بچوں کی جان کافی قیمتی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک چھوٹے بچے کی کم عمری میں کینسر سے موت پر اس فاونڈیشن کا آغاز کیا گیا تاکہ اس خصوص میں بیداری پیدا کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT