Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچوں کا تحفظ اور صحت پر خصوصی توجہ ضروری

بچوں کا تحفظ اور صحت پر خصوصی توجہ ضروری

شاہ آباد ۔25نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچوں کی صحت کے تحفظ کیلئے خصوصی توجہ دینا ہوگا ۔ جسٹس بی وی پاٹل نے کہا کہ معصوم اور صاف دل رکھنے والے بچوں کی ہمہ جہتی ترقی اور نشو ونما پر توجہ دینا ضروری ہے ۔ اس کے متعلق غور و فکر کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار یوم اطفال پروگرام کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کررہے تھے ۔ ملک میںہر سال 10لاھ بچے متعدد امراض اور دیگر وجوہات کے باعث فوت ہوتے ہیں ‘بچوں کی صحت کے تحفظ کیلئے خصوصی توجہ دینا ہوگا ۔ اس کے علاوہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے والدین اور اسکول اساتذہ کو زیادہ محنت کرنا ہوگا ۔ بچوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے اور بچوں کے مکمل تحفظ کی پالیسی کی آج شدید ضرورت ہے ۔ بچوں کی اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور مذہبی معلومات بھی فراہم کرنا ہوگا اور یہ کام اس کے مکان سے شروع کرنا ہوگا ۔ ضلع لیگل سرویس اتھاریٹی ضلع ایڈوکیٹس اسوسی ایشن ‘ ضلع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور محکمہ ویمنس اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ مذکورہ پروگرام میں بال وکاس اکیڈیمی کے ضلعی رکن اور بچوں کے ادب کے ماہر اے کے رمیش نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوکر خطاب کیا ۔ بچوں کے خواندہ ہونے ‘ فکر رکھنے اور غوروخوض کے کام میں لگے رہیں ۔ ضلع پنچایت سی ای او انیرودھ شراون بی ‘ ضلع ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کی صدر و دیگر شخصیات بطور مہمان خصوصی شرکت کئے ۔

TOPPOPULARRECENT