Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچوں کو اردو سے واقف کروانا ضروری

بچوں کو اردو سے واقف کروانا ضروری

ادونی میں مشاعرہ کا انعقاد، ڈاکٹر محمد الیاس اور دیگر کا خطاب
ادونی۔/9اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ادونی شہر میں ہفتہ کی شب10بجے غیر طرحی و منقبتی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ مشاعرہ قاضی ٔ الطاف حسین کی رہاش گاہ پر منعقد کیا گیا ۔ جس کی صدارت ڈاکٹر سید محمد الیاس نے کی۔ اس مشاعرے میں دو نشستیں رکھی گئی۔ پہلی نشستماہِ محرم کی نسبت سے منقبتی مشاعرہ اور دوسری نشست میں غیر طرحی مشاعرہ غزلیا ت ’’ بیادِ حضرت قاضی قادر محی الدین صاحب مرحوم ‘‘کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مشاعرہ ڈاکٹر الیاس صاحب نے بتایا کہ اردو مشاعرے کی محفلیں تہذیب کا ثبوت دیتی ہیں۔ اور اس سے اردو زبان کو فروغ ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں چاہئے کہ ہمارے نئی نسلوں کو ہم دنیا کی زبانوں کے علاوہ اردو زبان سے واقف کرانا بے حد ضروری ہے۔چونکہ ہمارے پاس جو اسلامی سرمایہ ہے وہ تمام اردو زبان سے ملتا ہے۔ اگر نئی نسل اردو زبان سے واقف نہ ہوسکی تو انھیں دین اسلام کو سمجھنے میں کافی دشواری ہوگی۔ بعد ازاں مشاعرے کے کنوینر خواجہ حسین المعروف اختر رومانی نے مشاعرے سے متعلق مختصر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ مشاعرے مختلف قسم کے ہوتے ہیں جس میں نظم، غزلیات ، روباعیات، قصیدے، نعتیہ مشاعرے و غیرہ ، اس میں شاعر اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔وہ دنیا بھر کی معلومات اپنے چند اشعار کے ذریعے عوام کے سامنے رکھ دیتا ہے۔شاعر قوم کی آنکھ ہوتا ہے۔ عوام پر بیانات سے اتنا اثر نہیں ہوتا جتنا اثر شاعر کے اشعار سے ہوتا ہے۔بعد ازاں مشاعرے کا آغاز عمل میں آیا۔ جس میں  شعرائے اکرام یوسف شماس ؔ، حلیم صدیقی خاکیؔ، سلیم اسلم نظامی ؔ، سادات حسینی ؔ، خالد محی الدین نظامی، اختر رومانی ، ولی ؔ نظامی، وغیر ہ نے اپنے اپنے کلام سے سامعین کو محضوض کیا۔اس موقع پر کے کے خالد نظامی، سید عبدالعظیم رائل میڈیکل، مظہر احمد، سوداگر یٰسین باشاہ ، نیاز احمد سابق تحصیلدار، محمد عثمان رکن ریاستی حج کمیٹی ، محمد یونس کانگریس قائد، عبدالرشید ، سیدنبی پیر ، معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے اراکین جنید احمد ، عارف عطاری، محمد ذاکر ، محمد جہانگیر، پٹیل اسحاق وغیر ہ نے شرکت کی۔ مشاعرہ کا آغاز قرأتِ کلام پاک اور نعتِ شریف سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ولی نظامی ؔ صدر مدرس انڈر پیٹ گرلز ہائی اسکول ادونی نے انجام دئے۔

TOPPOPULARRECENT