Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات

بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات

کریم نگر /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں 0-5 سال کی درمیانی عمر کے بچوں کو صد فیصد امیونائزیشن کی انجام دہی کیلئے عوامی نمائندے ، میڈیکل عہدیداران مل کر مشترکہ طور پر کام کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برمہا نے مشورہ دیا ۔ اس سلسلہ میں منگل کو امیونائزیشن ضلع ٹاسک فورس کمیٹی اجلاس کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے

کریم نگر /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں 0-5 سال کی درمیانی عمر کے بچوں کو صد فیصد امیونائزیشن کی انجام دہی کیلئے عوامی نمائندے ، میڈیکل عہدیداران مل کر مشترکہ طور پر کام کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برمہا نے مشورہ دیا ۔ اس سلسلہ میں منگل کو امیونائزیشن ضلع ٹاسک فورس کمیٹی اجلاس کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ مواضعات میں شہروں میں بچوں کو قوت مدافعت کا ٹیکہ دلوانے کیلئے بیداری فراہم کریں ۔ گذشتہ سال 86 فیصد نشانہ کو حاصل کیا گیا ۔ 66857 قوت مدافعت کے ٹیکہ اندازی کا نشانہ مختص کئے جانے پر 57,982 ٹیکہ دئے گئے ۔ دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین کا رجسٹریشن کرکے نومولود بچوں کو ٹہ دلوایا جائے گا ۔ شہریوں میں رجسٹریشن صد فیصد نہیں ہوا ہے ۔ شہروں میں 0-5 سال کے بچوں کو ٹیکہ دلوانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ۔ جلد ہی شہری ہیلت مشن کا قیام ہوگا ۔ مرکزی حکومت بیماریوں کے تدارک کیلئے ایک واکسن ، پنٹا پنسلین نئے طور پر شروع کیا گیا ۔ یہ ویاکسن بچوں کو مفت پرائمری ہیلت سنٹر میں دیا جائے گا ۔ شہروں میں مسلم علاقوں میں نقل مقام کرنے والوں پر توجہ مبذول کرنے کا مشورہ دیا ۔ مواضعات میں قوت مدافعت کے ٹیکیوں پر بیداری کیلئے فلیکسی ، بیانرس لگائے جائیں گے ۔ ایک دن قبل ٹیکہ اندازی پر تشہیر کی جائے گی ۔ ہر چہارشنبہ اور ہفتہ کو مواضعات میں سرکاری دواخانوں میں امیونائزیشن کی جائے گی ۔ سیلف ہیلپ گروپس ، آنگن واڑی کا تعاون لیا جائے گا ۔ شہروں میں ایمونائزیشن کے ٹیکہ دلوانے کیلئے ان کے ماں باپ کو بیداری فراہم کرنے کیلئے میپما ، ٹی سی ڈی ایس ، میونسپال عہدیداران اقدامات کریں ۔ وبائی امراض نہ پھیلے قبل از وقت احتیاطی اقدامات کرنے مجلس بلدیہ کمشنرس ، میونسپال کمشنرس سے خواہش کی شہروں میں ملیریا ، ڈائریا جیسے امراض کا اندراج ہو رہا ہے ۔ شہروں میں صفائی پر خصوصی توجہ دیں ۔ مچھروں کے خاتمہ کے اقدامات کریں ۔ پانی کی آلودگی کی روک تھام کیلئے قبل از وقت احتیاطی اقدامات کرنے ہدایت کی ۔ مجلس بلدیہ مئیر رویندر سنگھ نے کہا شہر میں حاملہ خواتین کے سیل فون نمبر نوٹ کرکے مقررہ وقت پر بچوں کو ایمونائزیشن کریں ۔ شہر کریم نگر میں صد فیصد نشانہ کو حاصل کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں مجلس بلدیہ کمشنر سری کیش لکٹر ، مئیر رام گنڈم ، میونسپالٹیوں کے چیرپرسن میونسپال کمشنرس میڈیکل عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT