Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / بچوں کو خسرہ اور روبیلہ ٹیکہ اندازی کروانے کی اپیل

بچوں کو خسرہ اور روبیلہ ٹیکہ اندازی کروانے کی اپیل

ڈاکٹر ستیش چندرا نمائندہ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں خسرہ اور روبیلا ٹیکہ اندازی کی جاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر آج شہر کے ایک اسکول سینٹ فیض اسکول میں خسرہ و روبیلا ٹیکہ اندازی سے متعلق بیداری مہم کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر ستیش چندرا نمائندہ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خسرہ و روبیلا ٹیکہ اندازی کی افادیت و اہمیت سے شرکائے اجلاس کو واقف کروایا اور کہا کہ یہ ٹیکہ اندازی مہم گذشتہ تقریبا ایک ماہ سے ریاست بھر میں جاری ہے اور اب اس مہم کا جاریہ ماہ 25 ستمبر کو اختتام عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے عوام بالخصوص چھوٹے بچوں کے والدین سے خسرہ اور روبیلا کی جاری ٹیکہ اندازی پر اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنے بچوں کی ٹیکہ اندازی کروانے میں عجلت کرنے کی خواہش کی ۔ اس اجلاس میں مسٹر حنان ، حسینی باشاہ نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹر سنتوشی ، ڈاکٹر تسلیم ، ڈاکٹر شعیب ، علی مرتضی ، مس ترنم ، شبانہ اور نعیم علیم ، کے علاوہ ساجد علی ، نمائندہ یونیسیف نے بھی اجلاس سے مخاطب کیا ۔ اس اجلاس کا یونیسیف ، سی ڈبلیو ایس اور ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کے تعاون سے انعقاد عمل میں لایا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT