Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / بچوں کو دولت نہیں بہتر تعلیم و تہذیب دینا ضروری : چندرا بابو نائیڈو

بچوں کو دولت نہیں بہتر تعلیم و تہذیب دینا ضروری : چندرا بابو نائیڈو

این ٹی آر ٹرسٹ کے قیام کے 20 سال کی تکمیل ۔ تقریب سے چیف منسٹر اے پی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4؍ مارچ (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ لڑکے خود لڑکیوں کو بھاری رقومات (کٹنم ۔ جوڑے گھوڑے کی رقم ) ادا کر کے شادی کرنے کے دن دور نہیں ہیں بلکہ وہ بہت جلد آپ ہم دیکھیں گے ۔ گنڈی پیٹ میں این ٹی آر ٹرسٹ کے قیام کے 20 سال کی تکمیل پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں چندرابابونائیڈو نے کاکہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں پہلی ویمنس یونیورسٹی قائم کرنے کا بانی تلگودیشم این ٹی راماراو کو اعزاز حاصل ہے ۔ تقریب میں چندرابابونائیڈو کے افراد خاندان بھی شریک تھے ۔ نائیڈو نے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ نوجوان ہندوستان میں ہیں ۔ انہوں نے دنیا بھر کے نامور آئی ٹی پروفیسرس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آئی ٹی شعبہ میں صرف چار نامور پروفیسرس ہیں جن میں سے ایک پروفیسر آندھراپردیش سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے این ٹی آر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلائے جانے والے اسکول و کالج میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد اور بہتر نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں کو جائیدادیں نہیں بلکہ تعلیم و تہذیب سے آراستہ کرنا ضروری ہے ۔ نائیڈو نے طلبا و طالبات سے خود اعتمادی کے ساتھ اعلی مقامات تک پہونچنے کی خواہش کی اور کہاکہ حکومت سے نہ کئے جانے والے کام این ٹی آر ٹرسٹ کی جانب سے کئے جا رہے ہیں ۔ چندرابابونائیڈو نے کہا کہ این ٹی آر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لا کر غریب بچوں کی خدمت کرنا میرا دیرینہ خواب تھا جو کہ آج پورا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی آر ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائم کردہ اسکول و کالج میں تلگودیشم کے کارکنوں و قائدین کے بچوں کو عصری و معیاری تعلیم دینے کی سہولتیں فراہم ہیں ۔ تقریب میں این لوکیش وزیر آئی ٹی ‘ شریمتی بھونیشوری منیجنگ ٹرسٹی این ٹی آر ٹرسٹ اور شریمتی این برہمنی بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT