بچوں کو سرکاری مدرسوں میں پڑھانے کا مشورہ

سرکاری اسکول جنواڑہ کا سالانہ جلسہ، رحیم خاں ایم ایل اے و دیگر کا خطاب
بیدر۔/15 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکاری اسکول ہائر پرائمری اسکول جنواڑہ میں سالانہ جلسہ اور سائنس ایکزیبیشن کا آغازجماعت پنجم کی طالبہ ثانیہ بیگم کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ہشتم جماعت کی طالبہ ثانیہ مرزا کی حمدباری تعالیٰ اور نعت رسول پاکؐ ،ہشتم جماعت کی طالبہ فضاء اور ساتھی نے پیش کی نعت رسولؐ کے بعد استقبالیہ گیت جماعت ہشتم کی ثناء اور ساتھی نے بڑے ہی اچھے انداز میں پیش کیا ۔استقبالیہ گیت کے بعد مہمان رحیم خان ایم ایل اے اور محمد فیروز خان ضلع پنچایت ممبر کمٹھانہ اور دیگرمہمانوں کے ہاتھ شمع روشن کی گئی۔ اس کے بعد رحیم خان نے اپنے خیالات پیش کیا اور تمام اولیاء طلباء کو اپنے بچوں کو سرکاری مدرسوں میں پڑھانے کی طرف توجہ دلائی اور محمد فیروز خان نے اپنی تقریرمیں اساتذہ کرام کے مقام و مرتبہ کے بارے میں بتلایا ’’ایک معلم ہی علم کا گہوارہ ہوتاہے ‘‘ معلم کے بغیر تعلیم حاصل کرنا ناممکن ہے ۔معلم کی عزت کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے ۔ صد رجلسہ محترمہ خوشتر رحمن صدر معلمہ اور مہمان خصوصی محمد رحیم خان ایم ایل اے اور محمد فیروزخاں صاحب ضلع پنچایت کے ممبر اور گرام پنچایت کے نائب صدر اور ممبرTPڈائٹ کے سینئر لکچرار محمد مقصود سر اور جنواڑہ ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر شیو کمار بوگے اور مدرسہ ہذا کے SDMCکے صدر اور نائب صدر اور تمام ممبران اور ساتھ ہی شاگنج کلسٹر کے سی آر پی جناب محمد اشرف اور کمٹھانہ سی آر سی جناب حیدر ، اور بی آئی آر ٹی جناب سردار ،منہاج بیگم ،بی آر پی اور تمام سی آر پی جناب آفتاب ، جناب احمد ، جناب عثمان اور آئیٹا کے کنوینرمحترمہ بلقیس فاطمہ اور ممبر ناہیدہ تحسین اور ضلع پنچایت کے محمد ساجد SMSسنٹر اور گاؤ ں کے Old studentمحمد تاج اور تمام اولیاء سرپرست اور مدرسہ ہذا کے تمام اساتذہ اور محترمہ زرینہ بیگم، کوثر فاطمہ ،تہنیت بیگم ،ناہید فاطمہ،پریہ ٹیچر ،بھونیشوری اور OLEDکے اسٹو ڈینٹ محترمہ آفرین بیگم، تسنیم بیگم، انیسہ بیگم، اس جلسہ میں شریک رہیں ۔

TOPPOPULARRECENT