Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بچوں کو سرکاری مدرسہ فوقانیہ (قدیم) میں شریک کروانے کی اپیل

بچوں کو سرکاری مدرسہ فوقانیہ (قدیم) میں شریک کروانے کی اپیل

کریم نگر 20 جون (فیاکس) سرکاری مدرسہ فوقانیہ (قدیم) کریم نگر میں ہفتہ جشن تعلیم منایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں بیادگار پروفیسر جئے شنکر طلباء، اولیائے طلباء اور اساتذہ کی جانب سے ایک ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مدرس وینو گوپال راؤ اور چیرمین اسکول مینجمنٹ کمیٹی احمد علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 75 سالہ قدیم اور تاریخی اس مد

کریم نگر 20 جون (فیاکس) سرکاری مدرسہ فوقانیہ (قدیم) کریم نگر میں ہفتہ جشن تعلیم منایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں بیادگار پروفیسر جئے شنکر طلباء، اولیائے طلباء اور اساتذہ کی جانب سے ایک ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مدرس وینو گوپال راؤ اور چیرمین اسکول مینجمنٹ کمیٹی احمد علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 75 سالہ قدیم اور تاریخی اس مدرسہ میں طلباء کو کئی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔ جیسے مفت داخلہ، مفت درسی کتب، یونیفارم، دوپہر کا کھانا، نوٹ بکس، کمپیوٹر کلاسیس اور ڈیجیٹل کلاسیس کا اہتمام شامل ہے۔کھیل اور ڈرل کے ذریعہ طلباء کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ قابل اور ٹرینڈ اساتذہ یہاں اپنی گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چھٹی تا دسویں جماعت اُردو اور تلگو میڈیم میں داخلے جاری ہیں۔ سال حال چھٹی کلاس انگلش میڈیم کا آغاز ہوا ہے۔ اُنھوں نے اولیائے طلباء سے اپیل کی ہے کہ اپنے نونہالوں کو اس مدرسہ میں داخلہ دلواکر ان کے مستقبل کو تابناک بنائیں۔ اس ریالی میں اولیائے طلباء، غازی توکلی، احمد علی، للیتا، نرملا، دیاکر چاری، اساتذہ محمد اقبال علی، عبداللطیف، محمد سبحان صدیقی، نورالنساء، نفیس سلطانہ، رامچندرم، پربھاکر راؤ اور سریش نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT