Monday , May 21 2018
Home / شہر کی خبریں / بچوں کو کنویں میں پھینک دینے کے بعد ماں کی خودکشی

بچوں کو کنویں میں پھینک دینے کے بعد ماں کی خودکشی

حیدرآباد15دسمبر(سیاست نیوز) ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک 30سالہ خاتون نے اپنے 7سال کے کم عمر کے دو بچوں کو زرعی کنویں میں پھینک دیا اور خود بھی اسی باولی میں کود کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کڈم منڈل کے بھیلال گاوں میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت خاتون ایس لکشمی ‘ اس کے بیٹے پانچ سالہ سدھو اور 7سالہ بیٹی شریجا کے طور پر کی گئی ہے ۔گزشتہ چند سال پہلے معاش کی تلاش میں اس کا شوہر سرینواس دبئی منتقل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT