Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’بچوں کیلئے لکھنا سیکھیں‘‘اُردو یونیورسٹی میں ورکشاپ

’’بچوں کیلئے لکھنا سیکھیں‘‘اُردو یونیورسٹی میں ورکشاپ

حیدرآباد، 19؍ اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، مرکز برائے اردو زبان، ادب و ثقافت، پرتھم بکس‘ کے اشتراک سے ایک سہ روزہ ورکشاپ بعنوان ’’آیئے بچوں کے لیے اردو لکھنا سیکھیں‘‘ کا 27 تا 29 ؍ اگست اہتمام کیا جارہا ہے۔ جناب انیس احسن اعظمی کے بموجب رجسٹریشن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22؍ اگست ہے۔ 24؍ اگست کو منتخب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 27؍ اگست کو ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ بہترین اردو مصنفین کی کھوج اور ان کو اختراعی ادب کے لیے تربیت دینا، نئے باصلاحیت افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا، نوجوانوں میں انسانی قدروں کا فروغ، حصہ لینے والوں میں ترسیلی صلاحیتوں کا فروغ، اردو زبان، ادب کا فروغ اس ورکشاپ کے مقاصد میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT