Monday , August 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بچوں کی تربیت میں معاشی رکاوٹ پر ایک شخص کی خودکشی

بچوں کی تربیت میں معاشی رکاوٹ پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) بچوں کی بہتر تعلیم اور تربیت میں معاشی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بہادرپورہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ راج کمار جو پیشہ سے ڈی آر ڈی ایل میں ملازم تھا ۔ ایس پی نگر کشن باغ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ بہادرپورہ پولیس ذرائع کے مطابق کمار اس بات کی فکر میں رہتا تھا کہ وہ اس کے بچوں کو بہتر انداز میں تعلیم اور تربیت نہیں کرسکتا اور اس کی خواہش کے مطابق بچوں کی پرورش کر رہا ہے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT